حیدرآباد۔8جون (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو
نے آج وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد سب سے پہلے قرضوں کی معافی کے
فائل پر پہلا دستخط کیا۔انہوں نے اس اسکیم سے متعلق ایک کمیٹی کو تشکیل
دیا۔اسکے علاوہ بیوؤں ‘ اپاہچ ‘ افراد کو
فی کس ایک ہزار روپئے پنشن کی
فراہمی کے اسکیم پر دوسرا دستخط کیا۔دیہی علاقوں میں پانی کی سربراہی کو
یقینی بنانے کے فائل پر تیسرا دستخط ‘اور چوتھا دستخط بیلٹ دکانوں کو بند
کرنے کا فائل پر دستخط کیا۔اسکے علاوہ انہوں نے سرکاری ملازمین کے عمر کی
آخری حد کو 60تک کر دیا۔